ایک ہی وقت میں دونوں ہاتھوں سے فن پارے تخلیق کرنیوالی مصورہ

ایک ہی وقت میں دونوں ہاتھوں سے فن پارے تخلیق کرنیوالی مصورہ


(24 نیوز) نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی مصورہ رجاسینا حقیقت کے قریب ترین انسانی تصاویر بناتی ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ دونوں ہاتھوں سے بیک وقت دو مختلف فن پارے بنانے کی صلاحیت بھی خوب رکھتی ہے.

رجاسینا  کی تصاویر اس قدر حقیقی لگتی ہیں جنہیں دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگتا کہ یہ اسکیچ کی گئی ہیں یا کیمرے سے لی گئی ہیں، رجاسینا بچپن سے ہی مصوری کے شاہکار نمونے ایک عام پینسل سے تخلیق کرتی تھیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہنر کو نکھارتے ہوئے دوسرے ہاتھ سے بھی ڈرائنگ بنا شروع کردی، پہلے وہ سیدھے ہاتھ سے ڈرائنگ کرتی تھیں پھر انہوں نے دوسرے ہاتھ سے خاکے بنائے بعد ازاں انہیں اندازہ ہوا کہ وہ ایک وقت میں دونوں ہاتھوں سے دو بالکل مختلف پورٹریٹ بناسکتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer