سعودی عرب کا ڈیم منصوبوں کے لئے فنڈز دینے کا فیصلہ

سعودی عرب کا ڈیم منصوبوں کے لئے فنڈز دینے کا فیصلہ


(24 نیوز) سعودی عرب کا دیامر بھاشا, مہمند ڈیم منصوبوں کے لئے فنڈز دینے کا فیصلہ،سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پربجلی کے 5 منصوبوں کیلئے 1 ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔ سعودی عرب کی طرف سے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال فراہم کئے جائیں گے، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ،  شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے۔جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ ریال فراہم کئے جائیں گے جبکہ جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کئے جائیں گے۔

واضح رہے وفاقی کابینہ میں سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ایم او یو کی سمری کل پیش کی جائے گی۔