کہیں رم جھم تو کہیں برفباری، منظر رنگین۔۔۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی نوید سنادی

کہیں رم جھم تو کہیں برفباری، منظر رنگین۔۔۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی نوید سنادی


اسلام آباد(24نیوز) کہیں رم جھم ہوئی ،کہیں برفباری توکہیں صرف ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔ملک کےبیشترعلاقوں میں بادلوں کاراج رہا۔ محکمہ موسمیات نے15فروری سے بارشوں کےنئے سسٹم کی نویدسنادی۔

سرد ہواؤں نےرت سہانی کردی۔ لاہورسمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں بادل چھائےرہےجبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ پھرشروع ہوگیا۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اور گردونواح میں کالے بادلوں کا راج رہا۔ دھوپ اور بادلوں کی آنکھ مچولی میں بعض مقامات پر بوندا باندی نے بھی انٹری ڈالی۔پشاور میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔

نتھیا گلی ،ٹھنڈیانی اور ایوبیہ میں بھی برف کےگالوں نےہرچیزکوڈھانپ لیا۔برف باری سے پھسلن کے باعث مری روڈ بند کردی گئی۔ادھرآزادکشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔میرپور،بھمبر، کوٹلی ،ڈڈیال ،نکیال میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔شدید برفباری کے باعث وادی لیپا کا زمینی رابطہ 8 روز سے دارلحکومت مظفرآباد سے منقطع ہے۔جس کی وجہ سےوادی لیپا میں پانی اور بجلی کا بحران شدت اختیارچکاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا۔کوئٹہ، ژوب، قلات، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب بھر میں بادل 15 سے 17 فروری تک جم کر برسیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔