کانسی کا تمغہ جیتنے والی 8 سالہ عائشہ نے اپنی نظریں اولمپک میڈل پر جمالیں

 کانسی کا تمغہ جیتنے والی 8 سالہ عائشہ نے اپنی نظریں اولمپک میڈل پر جمالیں


سوات (24 نیوز) تائیکوانڈو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی سوات کی 8 سالہ عائشہ ایاز نے اپنی نظریں اولمپک میڈل پر جمالیں،  کہتی ہیں کامیاب ہوکر ملک کر نام روشن کرنا ہے۔

سوات کی 8 سالہ ننھی پری عائشہ نے تائیکوانڈو کے میدان میں دھوم مچائی، دبئی میں انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمئین شپ میں 3 ممالک کو پچھاڑ کر سب کو حیران کیا۔ ایونٹ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد عائشہ ایاز نے اپنی نظریں اولمپک میڈل پر جمالی ہیں، 24 نیوز سے گفتگو میں کہا کہ منزل اولمپک میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔

دوسری جانب وزیرکھیل خیبرپختونخواعاطف خان نےعائشہ ایاز کیلئے ایک لاکھ روپے انعام دینے اور آئندہ کھیلوں میں بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا،  ننھی کھلاڑی کی کامیابی پر سب کو فخر ہے اور قوم دعا گو ہے کہ عائشہ ایاز مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹے۔