کراچی: تجاوزات آپریشن کے متاثرہ دکانداروں کو متبادل دکانیں آلاٹ کر دی گئیں

کراچی: تجاوزات آپریشن کے متاثرہ دکانداروں کو متبادل دکانیں آلاٹ کر دی گئیں


کراچی (24نیوز) کے ایم سی کی جانب سےتجاوزات آپریشن کے 1445متاثرہ دکانداروں کو متبادل دکانیں آلاٹ کر دی گئیں ہیں۔

کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل دکانوں کی الاٹمنٹ کی تقریب میں  کچھ دکاندار خوش تو کچھ ناخوش دکھائی دیئے۔  دکانداروں کے احتجاج پر تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

متبادل دکانوں کی قرعہ اندازی کی تقریب کے ایم سی بلڈنگ میں منعقد ہوئی، پہلے مرحلے میں 1445 دکانداروں کو متبادل جگہ فراہم کی جارہی ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کے ایم سی نے بھی غلطیاں کیں،انسدادِ تجاوزات مہم سے ایم کیو ایم کا سیاسی نقصان ہوا۔

تقریب میں دکانداروں کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، کئی متاثرین نئی جگہ ملنے پر خوش تھے تو کچھ نے کے ایم سی کے اقدام کو ناکافی قرار دیا۔پہلے کھوڑی گارڈن کے دکانداروں نے احتجاج کیا۔  جو میئرکراچی کی یقین دہانی پر ختم ہوگیا جبکہ معراج مارکیٹ کے احتجاجی دکاندار میئر کراچی کی یقین دہانی کو کسی خاطر میں نہ لائے۔ تقریب بدنظمی کا شکار ہوئی تو میئر کراچی تقریب ادھوری چھوڑ کر اپنے دفتر چلے گئے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔