کراچی، ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج۔۔مریض رل گئے

کراچی، ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج۔۔مریض رل گئے


کراچی (24 نیوز) سندھ میں مسیحا فرض بھول گئے، ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پرہڑتال کردی، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر بند ہونے سے مریض رُل گئے۔

سندھ سرکاری ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹروں نے پھراحتجاج شروع کردیا اور سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا۔ مطالبہ وہی کے تنخواہیں اور مراعات میں اضافہ کیاجائے۔ صوبے بھر میں ہزاروں مریض اسپتال پہنچے لیکن ڈاکٹروں نے چیک اپ نہیں کیا، مریض اور ان کے رشتے دار پریشان ہوتے رہے۔

یاد رہے سندھ حکومت نے چنددن پہلے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کیاتھالیکن ڈاکٹروں کا کہناہے اعلان صرف اعلان ہی رہانوٹی فیکشن جاری نہیں ہوا۔ مریض کہتےہیں ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ان کی صحت کا نقصان ہورہاہے۔،ڈاکٹر مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کا کوئی اور طریقہ اختیار کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer