چوکا چھکادھوم دھڑکا "کھیل دیوانوں کا "انتظار کی گھڑیاں ختم

چوکا چھکادھوم دھڑکا


دبئی (24 نیوز) چھکوں اورچوکوں کی بہار،پی ایس ایل کا ختم ہو انتظار، پاکستان سُپرلیگ فورکے نان اسٹاپ مقابلے آج سے شروع ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہونے کو ہے۔آج پہلا ٹاکرا دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹد اور لاہور قلندرز کے مابین ہوگا۔ اس سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جائے جس میں ملکی و غیرملکی فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں  جنون گروپ جذبوں میں جنون کے سر بکھیرے گا اور آئمہ بیگ دلوں کے تار بجائیں گی، فواد خان ایونٹ کا ٹائٹل سانگ "کھیل دیوانوں کا "گا کر رنگ جمائیں گے۔ انگلش بینڈ بونی ایم اورینگ دیسی کا ریپ تماشائیوں کو پرجوش کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer