تین سال تک شہریوں کو گندا پانی پلاتے رہیں گے؟ چیف جسٹس کا سندھ حکومت سے استفسار

تین سال تک شہریوں کو گندا پانی پلاتے رہیں گے؟ چیف جسٹس کا سندھ حکومت سے استفسار


کراچی (24نیوز) ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارنے حکومتی وکیل سے استفسار کیا ہے کہ تین سال تک شہریوں کو گندا پانی پلاتے رہیں گے؟ ، تین سال کا مطلب دلی دور است ہے۔

ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ہوئی ، دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ٹریٹمنٹ پلانٹس سے متعلق رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ 94 ملین گیلن صنعتی فضلہ ٹریٹ کرنے کی منظوری ہوچکی ہے سندھ حکومت کا 67 فیصد بجٹ تیار ہے، وفاق کی اتھارٹی کا انتظار ہے ، یہ منصوبہ تین سال میں تیار ہوگا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تین سال تک شہریوں کو گندا پانی پلاتے رہیں گے؟ ، تین سال کا مطلب دلی دور است ہے۔