ملتان،سیزنل انفلوئنزا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 100 سے بڑھ گئی

ملتان،سیزنل انفلوئنزا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 100 سے بڑھ گئی


ملتان(24نیوز)ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہوگیا، چار ہفتوں کے دوران وائرس مثبت آنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے بڑھ گئی ہے، ملتان اور گرد و نواح کے لوگ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیزنل انفلوئنزا کے مرض کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 32 ہوگئی،ان میں سے 14 مریضوں کا این ون ایچ ون ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چار ہفتے کے دوران انفلوئنزا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ، زیر علاج مریضوں میں ابھی 16 مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے،دوسری جانب نشتر ہسپتال میں 21 جبکہ بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں 5 افراد اب تک اس خطرناک مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جنوبی پنجاب بھر میں چار ہفتوں کے دوران 26 افراد ایچ ون این ون کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ ملتان شہر میں 164 افراد کو نشتر ہسپتال میں انفلوئنزا کے شبے میں داخل کرایا گیا۔