سات سالہ بچی زینب سے زیادتی کے بعد قتل کے ملزم کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

سات سالہ بچی زینب سے زیادتی کے بعد قتل کے ملزم کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی


قصور(24نیوز) سات سالہ بچی زینب سے زیادتی کے بعد قتل کے ملزم کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے زینب قتل کیس کے حوالے اہم ویڈیو حاصل کر لی جس میں مبینہ ملزم کو زینب کے گھرکے باہرچکر لگاتے دیکھاجاسکتاہے ،سکیورٹی اداروں نے ویڈیو حاصل کرنے کے بعد تحقیقات تیز کر دیں۔
مبینہ ملزم کو وقوعہ کے روز زینب کے گھر کے باہر بے چینی سے چکر لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مبینہ ملزم نے سرپرٹوپی،شلوارقمیض اورکوٹ پہن رکھاہے اور ہاتھ میں موبائل پکڑ کر گلی میں گھوم رہا ہے، تحقیقاتی اداروں نے مبینہ ملزم کے حوالے سے تحقیقات مزید تیز کر دی ہیں اورامید کی جا رہی ہے کہ سکیورٹی ادارے ملزم کو پکڑنے میں جلد کامیاب ہو جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کی سربراہی میں بچوں کے تحفظ کیلئے 20 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ماہرین تعلیم، علماءکرام اور وزرا شرکت کریں گے جبکہ یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس بلا کر مختلف سفارشات تیار کرے گی اور 15 جنوری کو تجاویز وزیر اعلیٰ کو ارسال کرے گی۔
یاد رہے کمسن زینب کو 5جنوری کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا جس کی نعش کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی،اس بہیمانہ قتل کے بعد قصور شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے،ملک بھر میں احتجاج جاری ہے،واقعہ پر آرمی چیف،چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس بھی لیا تھا،جس پر حساس ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں