کراچی میں پولیس کی کارروائیاں جاری ، ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں جاری ، ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد ملزمان گرفتار


کراچی (24نیوز) کراچی میں پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد ملزمان گرفتار کرلیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیمور تھانے کی حدود میں پولیس کی کارروائی ، 4 ملزمان گرفتار کرلیئے گئے، ، پولیس کے مطابق منشیات فروشوں میں ارشد اور اختر ، جبکہ اسٹریٹ کرمنلز میں مصطفیٰ ، چنگیز ، منصور منا شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے

زمان ٹاون پولیس کی کارروائی ڈکیت الیاس گرفتار کرلیاگیا،، پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ،ایس آئی یوپولیس نے کارروائی،کرتے ہوئے2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان میں شکیل عرف چینا اور شبیر شامل ہیں ،ملزم شکیل چینا کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔