پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی زبردست اتار چڑھاﺅ

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی زبردست اتار چڑھاﺅ


لاہور(24نیوز)ملکی سیاست کی طرح رواں ہفتے پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی زبردست اتار چڑھاﺅ دیکھا گیا،، تاہم مجموعی طور پر تیزی رہی،، انڈیکس میں ایک فیصد اور کاروبار میں 30 اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران دو روز تیزی دیکھی گئی،، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 43 ہزار کی سطح سے اوپر بھی بند ہوا،، تاہم تین روز کلوزنگ مندی پر ہوئی،، ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرد انڈیکس 410 پوائنٹ کے اضافے سے 42 ہزار 933 پر بند ہوا،، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت 17 ارب 32 کروڑ روپے کے اضافے سے 89 کھرب 5 ارب روپے سے زیادہ ہو گئی،، اوسطا روزانہ 27 کروڑ 64 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا،، ہفتے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، سب سے زیادہ سرمایہ کاری امریکا سے کی گئی،، امریکی سرمایہ کاروں نے پاکستان مارکیٹ میں ہفتے کے دوران 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی۔۔