عبدالقدوس بزنجو 4سالوں میں تیسرے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب، حلف اٹھا لیا


کوئٹہ (24 نیوز) بلوچستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔  گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے لیے آج ووٹنگ ہوئی۔ اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے لیے مجموطی طور پر 54 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے عبدالقدوس بزنجو نے 41 اور سید لیاقت علی نے 13 ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھئے: میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ نامزد

اسمبلی ووٹنگ میں واضح برتری کے بعد میر عبد القدوس بزنجو چار سالوں میں تیسرے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ نو منتخب وزیر اعلیٰ کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے۔ انتخاب کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا۔

مزید پڑھئے: بلوچستان میں آج نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں منعقد ہوئی جبکہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے عہدہ کا حلف لیا۔