قصور: زیادتی کا نشانہ بننے والی 12کلیوں میں لائبہ بھی شامل

قصور: زیادتی کا نشانہ بننے والی 12کلیوں میں لائبہ بھی شامل


قصور (24 نیوز) بابا بلھے شاہ کے شہر کی ننھی تتلیوں کے رنگین پروں اور معصومیت کو کیسے نوچا گیا اور کیسے ان کو زیادتی کے بعد موت کی نیند سلا دیا گیا اس حقیقت سے وطن عزیز کا ہر باشندہ تقریباً واقف ہو چکا ہہے۔ ان بارہ کلیوں میں سے ایک لائبہ بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں انسانی درندگی کی داستان پر داستان رقم کی گئی۔ ایک کے بعد ایک بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا اور موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

اہم خبر:  زینب سے زیادتی کے بعد قتل کے ملزم کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

24 نیوز نے مقتول اور معصوم بچیوں کے لیے آواز بلند کی۔ 24 نیوز کی ٹیم قصور میں ایک اور متاثرہ بچی کے گھر پہنچی۔ متاثرہ بچیوں میں تہمینہ اور لائبہ بھی شامل ہیں۔ تہمینہ کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم اپنی طرف سے اس کی لاش کچرے پر پھینک گیا۔ ننھی لائبہ کو بھی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

لائبہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ سپارہ پڑھنے گئی تھی، جب دوسرے بچے واپس آئے تو ان سے معلوم کیا کہ لائبہ واپس گھر کیوں نہیں آئی تو بچوں نے بتایا کہ لائبہ تو آج سپارہ پڑھنے گئی ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھئے: شہباز شریف اورنج لائن کی تیزی سے زینب کا کیس حل کریں :ریحام خان

اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے 24 نیوز نے قصور کی معصموم اور بے گناہ بچیوں کو قتل کیے جانے پر ان کے لواحقین کی آواز بن چکا ہے۔ ملزمان کے کیفر کردار تک پہنچ جانے تک یہ آواز بلند ہوتی رہے گی۔