کوئی میڈیکل کالج طلبا سے6 لاکھ 45 ہزارسے زائد فیس نہیں لےگا: سپریم کورٹ


اسلام آباد (24 نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے نئے حکم کے مطابق کوئی بھی میڈیکل کالج طلبا سے 6 لاکھ 45 ہزار سے زائد فیس نہیں لے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلوں کے طریقہ کار کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت، جس میں حکم دیا گیا کہ کوئی بھی میڈیکل کالج طلبا سے 6 لاکھ 45 ہزار سے زائد فیس نہیں لے گا۔ عدالت نے پی ایم ڈی سی کو مزید کالج رجسٹر کرنے سے بھی روک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ پی ایم ڈی سی کا کیا طریقہ کار ہے، معیار ہم طے کریں گے۔ وہ ایک کالج کا دورہ کریں گے اور وہاں دی گئی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ نجی کالجز کو ایک فارم دے رہے ہیں بھر کر عدالت میں جمع کرائیں۔ نجی کالجز کے مالکان 15 دن میں معاملات ٹھیک کرلیں، انسپکشن ٹیم پہنچ گئی تو پھر کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

انہوں نے پوچھا کہ کیا کمرہ عدالت میں سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس موجود ہیں؟ جس پر سیکرٹری صحت نے جواب دیا کہ بیشتر میڈیکل سپرنٹنڈنٹس موجود ہیں۔