امریکہ ڈبل گیم کر رہا، اقدامات کا جواب ضرور دیں گے: ایران


تہران (24 نیوز) عدلیہ کے خلاف امریکی بیان پر ایران نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے خلاف پابندیاں عائد کر کے حد پار کر دی ہے۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ ہی نہیں ایران کے ساتھ بھی ڈبل گیم کر رہا ہے۔

امریکہ کی ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے خلاف پابندیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے حد ہی پار کر دی ہے۔ امریکی اقدامات کا جواب ضرور دیں گے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدہ کی توثیق آخری بار کر رہے ہیں۔ تاکہ اس معاہدہ میں پائے جانے والے نقائص کو دور کیا جا سکے۔