افغانستان انڈر 19 ٹیم نے پاکستان انڈر 19 کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی


(ویب ڈیسک) افغانستان انڈر 19 ٹیم نے پاکستان انڈر 19 کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ پاکستان کے 189 رنز کے جواب میں افغان ٹیم نے 5 وکٹوں پر 194 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔

نیوزی لینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم بھی سینئرز کے نقش قدم پر چل پڑی اور انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کھا گئی۔

نیوزی لینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم جونئیر ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ وکٹ کیپر روحیل نذیر 81 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کے عظمت اللہ اور قیس احمد نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں افغانستان انڈر 19 نے 48 ویں اوور کی تیسری گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی۔ درویش رسولی 76 اور اکرام علی خیل 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میچ میں عمدہ بیٹنگ پر درویش رسولی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ انڈر 19 کرکٹ میں تین ماہ کے دوران پاکستان انڈر 19 کی افغان ٹیم کے ہاتھوں یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔