بھارتی جنرل کا بیان جوہری تصادم کی دعوت دینے کے مترادف ہے: خواجہ آصف

بھارتی جنرل کا بیان جوہری تصادم کی دعوت دینے کے مترادف ہے: خواجہ آصف


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی جنرل کا بیان جوہری تصادم کی دعوت دینے کے مترادف ہے، اگر بھارت کو خواہش ہے تو ہمارے عزم کو آزما کر دیکھ لیں۔

ٹویٹر پر بیان میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے انتہائی غیر سنجیدہ بیان دیا گیا، اس قسم کا بیان انہیں زیب نہیں دیتا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارتی چیف کا بیان جوہری تصاد کی پیش کش کے مترادف ہے۔ اگر ان کی یہی خواہش ہے تو ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ ہمارے عزم کو آزما کر دیکھ لیں۔ انشاء اللہ بھارتی جنرل کا شک و شبہ جلد دور ہو جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ دھمکی آمیز بیان بھارتی شرانگیز زہنیت کاعکاس ہے۔ ان معاملات کو بہت ہلکا نہیں لیا جاسکتا، بھارت کسی مس ایڈونچر کی بنیاد پر غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے۔