"شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں"


 اسلام آباد(24نیوز) وزیراطلاعات چودھری فواد حسین کا سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا،  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان دوستانہ قریبی تعلقات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ، وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں،  سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، سعودی عرب اورپاکستان دو بھائی ہیں اور ان کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔

 وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  آنے والے وقت میں سعودی عرب اور پاکستان میں میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کشادہ ہوں گی، انہوں نے  سعودی ہم منصب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی،  سعودی وزیر نے چوہدری فواد حسین کی طرف نیک تمناوں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا ۔