چین:کوئلے کی کان بیٹھنے سے21 کان کن ہلاک

چین:کوئلے کی کان بیٹھنے سے21 کان کن ہلاک


بیجنگ(24نیوز) چین کے صوبہ شانزی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے21 کان کن ہلاک ہوگئے۔

 چینی میڈیا کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے کان میں پھنسے 66 کان کنوں کو بچالیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک لیبر کوئلے کی کان سے کوئلہ نکال رہی تھی  کہ اچانک کان بیٹھ گئیں ، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ کان میں پھنسے66 افراد کو بچا لیاگیا تھاجبکہ 21 کان کن ہلاک ہو چکے ہیں، کان بیٹھنے کا حادثہ صوبہ شانزی میں گزشتہ دوپہر پیش

آیا۔