برطانوی وزیراعظم کا سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالب علم کیلئے ایوارڈ کا اعلان

برطانوی وزیراعظم کا سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالب علم کیلئے ایوارڈ کا اعلان


لندن ( 24 نیوز ) برطانوی وزیراعظم ٹریزامےنےسانحہ اے پی ایس میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمدنوازکوایوارڈدینے کااعلان کردیا۔

احمدنواز   16 دسمبر  2014  کو آرمی پبلک سکول حملے میں شدید زخمی ہو ئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے برطانیہ لایاگیاتھا، احمد نواز صحت مند ہونے کے بعد برمنگھم میں تعلیم کے ساتھ ساتھ امن کے حوالے سے کام کررہے ہیں،ایوارڈ کی نامزدگی پرڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی مبارکباد کا پیغام دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer