سکول بچوں کی نگرانی کیلئے سمارٹ یونیفارم تیار

سکول بچوں کی نگرانی کیلئے سمارٹ یونیفارم تیار


بیجنگ ( 24 نیوز ) بچوں کو سکول بھیج کرجہاں والدین کوان کا خیال رہتا ہے، وہیں اساتذہ بھی سکول میں اور چھٹی کے بعد بچوں کی نگرانی کے لیے فکرمندرہتے ہیں تاہم دونوں کی مشکل ’ سمارٹ یونیفارم ‘سےحل ہوگئی ہے۔

 چین میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ’ سمارٹ یونیفارم ‘ تیار کیا گیا ہے جس میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم ( جی پی ایس ) نصب ہے جو بچوں کی نگرانی کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سمارٹ یونیفارم چینی ٹیکنالوجی کمپنی گوئیزوہ گنایو نے تیار کیا ہے جس میں دو مائیکرو چپس یونیفارم کے کاندھے کی طرف نصب ہیں۔ اس کی مدد سے والدین اور اساتذہ آسانی سے معلوم کرسکیں گے کہ بچے کہاں موجود ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔

جیسے ہی بچے اسمارٹ یونیفارم پہنیں گے جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم فعال ہوجائے گا جو والدین اور اساتذہ کو ان کے اسمارٹ فون میں رپورٹ کرے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer