خسارے میں بھی پی آئی اے نے سخاوت کی انتہا کردی



اسلام آباد ( 24 نیوز ) پی آئی اے ، اربوں روپے کا خسارہ، باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی ایک اور داستان بے نقاب ہو گئی، ایک کروڑ 86لاکھ روپے کی مفت ٹکٹیں و سفری سہولیاتفراہم  کرنے کاانکشاف۔

امیج بلڈنگ کے نام پر منظور نظر لوگوں میں ٹکٹیں بانٹی گئیں، دستاویز کے مطابق جنوری 2018 سے اگست 2018 تک قومی ایئرلائن پر 334 مسافروں نے مفت سفرکیا، مفت سفری سہولیات اور ٹکٹ کی مد میں 1 کروڑ 86 لاکھ سے زائد خرچ ہوگئے، امیج بلڈنگ کے نام پر87لاکھ 95ہزار9سو 20 روپے کےمفت ٹکٹ جاری ہوئے، امیج بلڈنگ کے نام پرمن پسند افراد کو مفت سفری سہولیات دی گئی، کچھ ٹکٹس پی آئی اے سوشل میڈیا ٹیم اور بیشتر مختلف تنظیمیوں کوجاری ہوئیں۔