شہباز فیملی کیخلاف نیا کیس، ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے کی منتقلی کا الزام


لاہور(24نیوز) شہبازشریف فیملی کے خلاف نیب کی تحقیقات میں تیزی آگئی۔ ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقل کرنے کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز ، سلمان شہباز اور شہبازشریف کے خلاف متعدد افراد کے بیانات ریکارڈکرادئیے ہیں،  نیب کی جانب سے شریف خاندان کے آمدن سے زائد اثاثوں کیس کی تحقیقات میں مزید تیزی آگئی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔