جوہانسبرگ ٹیسٹ: پہاڑ جیسا ہدف عبور کرنے کیلئے شاہینوں کی سر توڑ کوششیں

جوہانسبرگ ٹیسٹ: پہاڑ جیسا ہدف عبور کرنے کیلئے شاہینوں کی سر توڑ کوششیں


جوہانسبرگ ( 24 نیوز ) جنوبی افریقا نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان کوکامیابی کیلئے تین سو اکیاسی رنز کا ہدف دیدیا۔  پاکستان نے تین وکٹیں گنواکر ایک سوترپن رنزبنالئے، سرفرازاحمد ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کے پیچے دس شکارکرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کرنے کی راہ ہموار کرتے ہوئے چوتھی اننگزمیں پاکستان کے سامنےتین سواکیاسی رنزکاپہاڑ کھڑاکردیا۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا توامام الحق اورشام مسعود نے پراعتماد اندازمیں ٹیم کا اسکورسڑسٹھ رنزتک پہنچایا لیکن ڈیل اسٹین کی ایک شاندارگیند نےامام الحق کوپینتیس رنزپرچلتا کیا۔ شان مسعود بھی اپنے ساتھی اوپنرکی دوری زیادہ دیربرداشت نہ کرسکے اورسینتیس رنزبناکرڈیل اسٹین کا دوسراشکاربن گئے۔

اظہرعلی نے ایک دوپراعتماد شاٹس کھیلیں لیکن ان کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ نہ رکا اوروہ پندرہ رنزپرپویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد اسد شفیق اور بابراعظم نے ٹیم کو سنبھالا دیا ہے، اسداڑتالیس اوربابراعظم سترہ رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقن ٹیم اپنی دوسری اننگزمیں تین سوتین رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ ڈی کوک نے شاندار سنچری اسکورکی جبکہ پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف اورشاداب خان نے تین تین جبکہ محمدعامر نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میزبان جنوبی افریقن ٹیم کوتین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016