بلاول بھٹو،طیارہ حادثہ میں بال بال بچ گئے


اسلام آباد ( 24 نیوز ) بینظیرایئرپورٹ پر بلاول بھٹوکاطیارہ دوران لینڈنگ رن وے سے اُترگیا، بلاول بھٹوسمیت تمام مسافرمحفوظ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج کراچی سے اسلام آباد پہنچے،  بینظیر ایئر پورٹ پر دورانِ لینڈنگ ان کا طیارہ معمولی حادثے کا شکار ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے دوران جہاز کےعملے سمیت باقی تمام مسافر بھی محفوظ رہے,  طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا ۔  طیارہ رن وےسے پچاس فٹ دور رکا, ذرائع کے مطابق طیارہ لاہور سے راولپنڈی آرہا تھا، طیارہ آٹھ بج کر 38 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا ۔

واضح رہے حادثے کے بعد بلاول بھٹو زرداری ایئرپورٹ سے واپس زرداری ہاؤس روانہ ہو گئے۔