تحریک انصاف 18 خفیہ بینک اکاؤنٹس کا جواب نہ دے سکی

تحریک انصاف 18 خفیہ بینک اکاؤنٹس کا جواب نہ دے سکی


اسلام آباد(24نیوز) احتساب کےنام پردوسروں سےجواب مانگنے والی تحریک انصاف اکبرایس بابرکے سوالات کا جواب نہ دے سکی۔

پی ٹی آئی کےبانی رہنمااکبرایس بابرنے18اکاؤنٹس کی حقیقت بتادی۔ٹوئنٹی فورنیوزسےخصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے یکم مارچ2018کوکمیٹی بنائی،کمیٹی پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کےلیے بنی، کمیٹی نےپی ٹی آئی کو میرےسوالات کے جواب دینے کا کہا،  تحریک انصاف اب تک جواب دینےمیں ناکام رہی ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئےاسٹیٹ بینک کو جولائی کےپہلےہفتے خط لکھا، اسٹیٹ بینک نے12 جولائی کوتمام بینکوں کوخط لکھا، بینکوں کو16جولائی تک جواب الیکشن کمیشن کودینے کاکہاگیا۔ تمام بینکوں نےالیکشن کمیشن کواپناڈیٹافراہم کردیا، بینکوں نے26اکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔لیکن 18اکاؤنٹس کاتحریک انصاف کےپاس کوئی ریکارڈنہیں۔ اکبرایس بابرکا الزام ہے کہ اکاؤنٹس کوپی ٹی آئی کےرہنما چلاتے تھے، بینکوں کاڈیٹا2009 سے2013 تک کاہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔