کراچی، پولیس کے سامنے شہری کا قتل 

کراچی، پولیس کے سامنے شہری کا قتل 


کراچی(24 نیوز) کراچی کےعلاقے نیو ٹاؤن میں پولیس کی موجودگی میں قتل، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی، ملزم نے گولیاں چلائیں، محافظ دیکھتے رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس کے مطابق ملزم سہیل مغل پولیس کی موبائل میں آیا،  ملزم کے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او درخشاں بھی ساتھ آئے تھے۔ پولیس مقتول منور علی کو عدالتی حکم پر گرفتار کرنے آئی تھی جبکہمدعی سہیل مغل نے منور علی کو دیکھتے ہی موقع پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منور علی جاں بحق ہوگیا ۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کس طرح ملزم نے منور علی کو قتل کیا۔

دوسری جانب مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ فائرنگ سن کر باہر نکلا تو بھائی زمین پر گرا ہوا تھا،  چیختا رہا لیکن پولیس بھائی  کو اسپتال کے بجائے تھانے لے گئی جبکہپولیس نے موقع پر موجود چاروں پولیس اہلکار اور ملزم کو حراست میں لے لیکرتفتیش شروع کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer