مریم اور نواز شریف کی آمد پر کونسے راستے بند رہیں گے؟

مریم اور نواز شریف کی آمد پر کونسے راستے بند رہیں گے؟


لاہور ( 24نیوز )   نواز شریف اور مریم نواز کی کل لاہور آمد پر داخلی وخارجی راستے بند ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئےگئے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا۔

سٹی ٹریفک پولیس کے متبادل ٹریفک پلان کے مطابق موٹروے سے آنیوالی ٹریفک ٹھوکر، قزلباش چوک سے شہر میں داخل ہوگی۔ جی ٹی روڈ سے آنیوالی ٹریفک کالاشاہ کاکو سے براستہ ٹھوکر شہر میں آسکے گی۔ کالا خطائی روڈ سے آنیوالی ٹریفک شاہدرہ چوک، بیگم کورٹ سے داخل ہوگی۔ملتان روڈ سے آنیوالی ٹریفک سندر روڈ، موہلنوال روڈ سے داخل ہوگی۔رائیونڈ روڈ سے آنیوالی ٹریفک ہلوکی روڈ، صوئے آصل سے داخل ہوگی۔ قصور سے آنیوالی ٹریفک براستہ کاہنہ کاچھا گرین ٹاؤن آئے گی۔

مزید پڑھیں:13جولائی کو شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے حوالے سے حکمت عملی طے 

پلان کے مطابق  بیدیاں روڈ سے آنیوالی ٹریفک براستہ ڈیفنس فیز 5 شہر میں داخل ہوگی۔ برکی روڈ سے آنیوالی ٹریفک براستہ ڈیفنس فیز 6 اور 8 سے شہر میں داخل ہوگی۔شہر سے باہر جانیوالے مولانا شوکت علی روڈ، مین بلیو وارڈ جوہر ٹاؤن کا راستہ اپنائیں گے۔ بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو 6 گھنٹے پہلے ائیر پورٹ پر موجود ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:ذمہ داران کان کھول کر سن لیں وقت ایک سا نہیں رہتا: شہباز شریف 

 ذرائع کے مطابق بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو شٹل سروس ائیر پورٹ پہنچائے گی۔ ٹریفک پولیس شٹل سروس بھٹہ چوک، محفوظ چوک، چونگی دوگیج، گجومتہ، نیازی شہید چوک سے چلے گی۔