مریم اور حسین نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ذکریہ شریف ایون فیلڈ لندن سے گرفتار

مریم اور حسین نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ذکریہ شریف ایون فیلڈ لندن سے گرفتار


لندن ( 24نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر   اور  اس کے ساتھ حسین نواز کے بیٹے ذکریا شریف کو ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر سے لندن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کو پولیس نے ایک نوجوان کو مکا مارنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ جنید صفدر نے اس حوالےسے کہا کہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر موجود مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش بھی کی۔ خود پر قابونہ رکھ پائے اور ایک شخص کو مکا رسید کر دیا۔ جس شخص کو مکا مارا گیا اس کا خون بہنے لگا جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ لندن فلیٹ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن جنید کو دیکھتے ہی برے الفاظ سے پکارتےہیں اور ان کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو ایسا ہی کرتا جیسا جنید صفدر نے کیا ہے۔