شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بحال،راوی پل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بحال،راوی پل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا


لاہور(24نیوز)اطلاعات کے مطابق کلر کہار میں ن لیگی کارکنوں نے موٹروے کو بند کردیا گیا تھا ،جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا،شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بحال کرنا شروع کر دی گئی،راوی پل ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا۔

 یہ ویڈیو بھی دیکھیں:

اپنے قائدین کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلے روانہ ہوچکے ہیں،سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف  کے قافلے کو موترہ کے قریب روک لیا گیا ہے،بڑی تعداد میں کارکن انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔

                                                                                                                                        مسلم لیگ ن کا ہر صورت ائیر پورٹ جانے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ سیاتدانوں کا احتساب کرنا عوام کا حق ہے،انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہیں،جو رکاوٹ سامنے آئیگی ہم اسے ہٹا دینگے۔
ماڈل ٹاﺅن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ نواز شریف مجرم ہیں ،مجرم تو ذولفقار علی بھٹو بھی تھا،نگران حکمران ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں ،نئی غلطیاں کرلیں،آج ہم فقید المثال استقبال کرینگے اور ائیر پورٹ جلوس کی شکل میں جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں:    نواز شریف،مریم نواز جیل کے سفر پر رواں دواں،ابوظہبی پہنچ گئے
پرویز رشید نے کہا ہے کہ جو رعایت آصف زرداری،فریال تالپور کو ملی ،قمر الاسلام کو کیوں نہ ملی،گرفتار ہونیوالے دوسرے افراد کے ساتھ دوسرا سلوک ہوتا ہے،ہم کسی کا تختہ الٹنے نہیں جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو  ایون فیلڈ ریفرنس  کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال اور جرمانہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 سال قید اور جرمانہ جبکہ داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو ایک برس قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کو پہلے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف اور مریم نواز کو پاکستان لانے والی فلائٹ دو گھنٹے لیٹ
دوسری جانب لاہور میں کریک ڈاؤن کے دوران سیکڑوں کارکن گرفتار کئے گئے،ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کمشنر نے 300 سے زائد لیگی کارکنوں کی فہرست دی تھی جنہیں گرفتار کرلیا گیا، لاہور میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے دس ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔گجرات پولیس نے لیگی کارکنوں کی گرفتاری کیلئے کے چھاپے مارے، سابق وفاقی وزیر چودھری جعفر اقبال کے بھائی چودھری سجاد کو گرفتار کر لیا،پولیس نے سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کے گھر پر بھی چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے،پولیس نے 15 کارکنوں کو گرفتار کرکے لے گئی۔

                                                                                          نواز شریف کے استقبال کے قافلے کی خود قیادت کروں گا:شہباز شریف
دو سری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنوں میں اکرم درانی کے قافلے پر حملہ اور جانوں کا ضیاع قابل افسوس اور قابل مذمت ہے،حکومت سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کے علاوہ کیا کررہی ہے، نواز شریف کے استقبال کے قافلے کی خود قیادت کروں گا۔

 یہ ویڈیو بھی دیکھیں:


میاں اسلم کے حلقے این اے 53، 54میں ضابطہ اخلاق کیخلاف بینرز لگانے والے لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پسرور میں دو یوسی چیئرمینوں سمیت 6کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار کئے جانے والوں میں چیئرمین یونین کونسل پنڈی بھاگو غلام حسین اورچیئرمین یونین کونسل چاروا شامل ہیں-