ڈاکٹر عاصم کا نواز شریف کو سیاسی مشورہ

ڈاکٹر عاصم کا نواز شریف کو سیاسی مشورہ


کراچی(24نیوز) ڈاکٹر عاصم کاکہناہےکہ سیاست میں کبھی ریل توکبھی جیل چلتا رہتا ہے۔  انہوں نے نواز شریف کوگرفتاری کامشورہ بھی دے دیا۔

احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹرعاصم اوردیگرملزمان کے خلاف چارسوباسٹھ ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔  اس موقع میڈیاسے غیررسمی گفتگومیں ڈاکٹرعاصم نے کہاکہ سیاست میں کبھی ریل توکبھی جیل چلتا رہتا ہے۔ نوازشریف پاکستان آرہے ہیں توگرفتاری بھی دیدیں۔ ان کاووٹ بنک مضبوط ہوگا۔
ڈاکٹرعاصم نے مزیدکہاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو مضبوط ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلزپارٹی پرالیکشن مہم میں رکاوٹیں ڈالنے کےالزام کومستردکرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اسوقت پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں ہے ۔
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید کاروائی کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔