حکومت کا نواز شریف کی آمد پر موبائل سروس بند کرنیکا فیصلہ


لاہور(24نیوز) نوازشریف اورمریم نوازکی آج لاہورآمدکے موقع پرشہرمیں دوپہر3سےرات11بجے تک موبائل سروس بندرہے گی۔ حکومت پنجاب نے وفاق کوآگاہ کردیا۔

نگران حکومت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر آج لاہور شہر میں سہہ پہر تین سے رات بارہ بجے تک موبائل سروس مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نےوفاقی حکومت کو خط لکھ دیا، جس کے مطابق ٹویٹر، فیس بک، وائی فائی اور سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ موبائل سروس بھی بند رہے گی۔

دوسری جانب سپیڈو اورمیٹرو بس سروس بھی آج  بند رہے گی جبکہ رنگ روڈپر بھی سفر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔