تنخواہیں نہ ملنے پر کراچی میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج

تنخواہیں نہ ملنے پر کراچی میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج


  کراچی ( 24نیوز )   تنخواہیں نہ ملنے پر کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈاکٹرز اور ملازمین سراپا احتجاج ہیں، احتجاج کے پیش نظر کالج پرنسپل نے خود کو کمرے میں بند کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈاکٹرز اور ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ ملازمین نے پرنسپل آفس کے سامنے شدید نعرے بازی کی۔چھوٹے گریڈ کے ملازمین نے پرنسپل آفس کے سامنے شدید نعرے بازی کی، پرنسپل کی جانب سے پولیس بلوائے جانے پر ملازمین بپھر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:میو ہسپتال: گیس پریشر میں شدید کمی ہوگئی

کالج بند کرنے کی دھمکی دے دی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ میئر کراچی ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں۔ نگران حکومت اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔