لندن: مریم نواز اور حسین نواز کے بیٹے رہا

لندن: مریم نواز اور حسین نواز کے بیٹے رہا


لندن (24نیوز)  ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر جھگڑے میں گرفتار ہونے والے  مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے بھائی حسین نواز کے صاحبزادے ذکریا حسین کو رہا کردیا گیا۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر حملہ  میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لیا گیا اور بغیر چارج کیے چھوڑ دیا گیا، تاہم واقعہ  کی تحقیقات جاری ہیں۔ لندن پولیس کے مطابق واقعہ میں ایک معمولی زخمی شخص کو اسپتال لے جایا گیا، جسے طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ  جنید صفدر اور ان کے بھائی حسین نواز کے صاحبزادے ذکریا حسین کو پولیس نے ایک نوجوان کو مکا مارنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔  جنید صفدر  نے اس حوالےسے کہا کہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر موجود مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش بھی کی۔ خود پر قابونہ رکھ پائے اور ایک شخص کو مکا رسید کر دیا۔ جس شخص کو مکا مارا گیا اس کا خون بہنے لگا جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ 
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔