وزیر داخلہ پنجاب کا ن لیگی کارکنوں کو خطرناک پیغام

وزیر داخلہ پنجاب کا ن لیگی کارکنوں کو خطرناک پیغام


لاہور(24نیوز)نگران وزیر داخلہ شوکت جاوید نے کہا انتظامیہ ن لیگی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے،  ائیرپورٹ پر صرف ملازمین جا سکتے ہیں، مسلم لیگ ن  نے ریلی کی اجازت نہیں لی،ائیرپورٹ احساس علاقہ ہے ہم قانون اور ضابطے کے ساتھ موجود ہیں ۔

نگران وزیر داخلہ شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ن لیگی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے  ائیرپورٹ پر صرف ملازمین جا سکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن  نے ریلی کی اجازت نہیں لی۔ ائیرپورٹ احساس علاقہ ہے ہم قانون اور ضابطے کے ساتھ موجود ہیں ۔ہم کسی  سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہیں۔ ریلی کے شرکا قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں ایسا کیا تو ایکشن لیں گے۔ نواز شریف کی گرفتاری نیب کی زمہ داری ہے امیدواروں کو نظر بند نہیں کیا جارہاسیاسی لیڈر بہت ساری باتیں کرتے ہیں جو صرف وٹر کے لیے ہوتی ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پنجاب انتظامیہ نے ن لیگی قافلے روکنے شروع کردئیے 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ائر پورٹ کے اردگرد برقی تار لگے ہیں۔نزدیک جانے سے نقصان ہوگا۔نقص امن کے تحت کچھ لوگوں کو نظر بند کیا گےہے ان میں کوئی لیڈر شامل نہیں۔