فواد چودھری، شریف خاندان پر برس پڑے


اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کےترجمان فواد چودھری پھر شریف خاندان پر برس پڑے. ان کا کہنا ہے  کہ نوازشریف ایسے آرہے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو۔

 ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف سب کو گلے پھاڑپھاڑکرکہہ رہے ہیں کہ استقبال کیلیے آئیں۔   نوازشریف سے صرف یہ پوچھا گیا کہ اتنا پیسا کہاں سے آیا؟ دستاویزات سے پتا چلااربوں روپے کی ایون فیلڈ پراپرٹیزنوازشریف اوربیٹی کے نام پر ہیں،جن کے پیسے لوٹے گئے انہیں کہا جارہاہے کہ ہمارے استقبال کے لئے آئیں۔

انھوں نے کہا کہ نگراں حکومتیں محدود اختیارات کےساتھ آتی ہیں، ہم حکومت میں ہوتے تو نہ گرفتاریوں کی بات ہوتی نہ موبائل فون بند کرتے۔ نوازشریف ایسے آرہے ہیں جیسے کشمیر فتح کرکے آرہے ہیں ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔