پی ایس پی امیدواروں کا ووٹ مانگنے کا انوکھا انداز

پی ایس پی امیدواروں کا ووٹ مانگنے کا انوکھا انداز


حیدرآباد ( 24نیوز ) پاک سر زمین پارٹی کے امیدواروں نے چنگچی رکشہ پر لائوڈ اسپیکر اُٹھائے عوام سے ووٹ مانگے، پی ایس پی کے امیدواروں کی اس دلچسپ مہم شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے این اے 225 سے امیدوار مظفر شاہ اور پی ایس 62 کے امیدوار صدام رند نے اپنایا الیکشن مہم کیلئے انوکھا انداز ۔ موٹرسائیکل رکشہ کو سجایا گیا دلہن کی طرح، دونوں امیدوار موٹرسائیکل رکشہ پر سوار ہوئے اور گلی گلی ووٹ مانگنے نکل پڑے۔دلچسپ یہ ہے کہ پی ایس پی کے دونوں امیدواروں نے رکشہ بھی خود ہی ڈرائیو کیا، رکشہ پر لگے لائوڈ اسپیکر کے ذریعے ووٹرز سے ڈولفن پر ٹھپا لگانے کی اپیل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب انتظامیہ نے ن لیگی قافلے روکنے شروع کردئیے 

مظفر شاہ این اے کا کہنا تھا کہ میں قاسم آباد کی عوام سے اپیل کرتا ہوں 25 جولائی کو گھر سے نکلیں اور ڈولفن کے نشان پر مہر لگائیں۔22 لوگ انہیں ووٹ دیں جو عوام کیلئے اپنی زندگی دائو پر لگائیں۔مظفر شاہ اور صدام رند نے کہا موٹرسائیکل رکشہ پر مہم چلانے کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ وہ متوسط اور غریب طبقے کے نمائندے ہیں۔