بلاول کے جہاز کو لاہور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا


لاہور ( 24نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے جہاز کو لاہور ایئرپورٹ سے اڑنے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمن پی پی پی کو لاہور سے پشاور جانا تھا، ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہےکہ کچھ دیر پہلے عمران خان کا جہاز جانے دیا گیا۔ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ چیئرمن پی پی پی کو لاہور سے پشاور جانا تھا، کچھ دیر پہلے عمران خان کا جہاز جانے دیا گیا۔ سول ایوی ایشن نے لاڈلے کو جانے دیا اور بلاول بھٹو کو روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس پی امیدواروں کا ووٹ مانگنے کا انوکھا انداز 

نگران حکومت اور انتظامیہ کا رویہ لاڈلے کے ساتھ اور پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اور ہے۔ الیکشن کمیشن ان رکاوٹوں کا نوٹس لے اور سول ایوی ایشن کے حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito