دنیابھرمیں پٹرول،دھاتیں،اجناس سستی مگرپاکستان میں مہنگی

دنیابھرمیں پٹرول،دھاتیں،اجناس سستی مگرپاکستان میں مہنگی


اسلام آباد(24 نیوز) دنیابھرمیں پیٹرول،دھاتیں،اجناس سستی مگرپاکستان میں مہنگی ہوگئیں،حکومت پٹرول مہنگافروخت کرکےخودتوعوام کو چونالگاہی رہی ہے، نجی نشعبےکوبھی اشیاءمہنگی کرنےکی کھلی چھٹی مل گئی۔

 اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایک سال میں خام تیل 17 فیصد تک سستا ہوا لیکن پاکستان میں اس وقت پیٹرول گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.4 فیصد اور فرنس آئل 27.5 فیصد مہنگا ہے۔عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت ایک سال کے دوران4 فیصد کم ہوئی لیکن پاکستان میں سستی چینی ملنا تو دورکی بات الٹاگزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد مہنگی کردی گئی، چاول عالمی مارکیٹ میں8 فیصد سستے ہوچکے ہیں مگروطن عزیزمیں7سے11فیصد تک مہنگےہوگئے۔

عالمی مارکیٹ میں سویا بین آئل سستا جبکہ پام آئل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں کوکنگ آئل11.5 فیصد مہنگا کیا جاچکاہے، فرٹیلائزرکی بات کریں تو عالمی مارکیٹ میں دی اے پی کھاد16فیصد سستی ہوئی جبکہ پاکستان میں10فیصد مہنگی،یوریا کی قیمت دنیابھرمیں4فیصد کم ہوئی مگرپاکستان میں22.6 فیصد بڑھ گئی، کاٹن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت گزشتہ سال سے26 فیصدکم ہوچکی لیکن پاکستان میں2 فیصد زیادہ ہوگئی ہے۔