محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی


اسلام آباد(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی کےساتھ مزیدبارشوں پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ آج رات سے جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اتوار کی شام سے جمعرات کے دوران ژوب، ڈی آئی خان اور ڈی جی خان ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ اتوار سے ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیزہواوٗں کے ساتھ بارش کی  پیش گوئی کردی۔  تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن میں ندی نالوں میں طغیانی کا  امکان ہے جبکہ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer