باکسر عامر خان کی بڑی کامیابی، حریف کودھول چٹادی

باکسر عامر خان کی بڑی کامیابی، حریف کودھول چٹادی


( 24نیوز ) عامر خان نےچند منٹوں میں ہی آسڑیلوی باکسرڈان بالی کوشکست دے دی،سابق آرمی چیف راحیل شریف نے عامرخان کوگلے لگالیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژادبرطانوی باکسر نے اپنے حریف کو چوتھے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کرکے مقابلہ جیت لیا،پاکستانی نژاد عامر خان نے چند منٹوں میں ہی فتح اپنے نام کی،جدہ کا کنگ عبدالعزیز اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے عامر خان کو مبارکباد دی،شاندارفتح پرسابق آرمی چیف راحیل شریف نے عامرخان کوگلےبھیلگالیا۔