فیس بک کیخلاف5ارب ڈالرز جرمانے کی منظوری

فیس بک کیخلاف5ارب ڈالرز جرمانے کی منظوری


واشنگٹن( 24نیوز ) پرائیویسی کی خلاف ورزی،فیس بُک کو مہنگی پڑگئی،امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے فیس بُک کے خلاف 5ارب ڈالرز جرمانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے پرائیویسی کی خلاف ورزی کے معاملے پر امریکی حکام اور فیس بک کے درمیان تنازع کا تصفیہ ہوگیا، فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے ڈیل کے تحت فیس بک کے خلاف 5ارب ڈالرزجرمانے کی منظوری دے دی۔

فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے دو کے مقابلے میں تین ووٹوں سے فیس بک پر جرمانے کی منظوری دی،  جو صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی کے تحفظ میں خامیوں پر عائد کیا گیا ہے۔

 تاہم ابھی امریکی محکمہ انصاف سے جرمانے کی منظوری کا مرحلہ باقی ہے، اگر محکمہ انصاف نے منظوری دے دی تو امریکا میں پرائیویسی کی خلاف ورزیوں پر عائد کیا گیا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہوگا۔