وزیراعظم کی ٹویٹ پر مریم نواز آگ بگولہ ہوگئیں

وزیراعظم کی ٹویٹ پر مریم نواز آگ بگولہ ہوگئیں


اسلام آباد(24نیوز)  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ سیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، جواب میں مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، مافیا ریاست اداروں اور عدلیہ پردباو ڈالنے کیلیے رشوت، دھمکیوں اور بلیک میلنگ کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک دولت کو تحفظ دینا چاہتےہیں۔

وزیراعظم کے ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمہیں شرم بھی نہیں آتی؟جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی تم اس میں شامل اور قصوروار ہو،تمھارا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ SELECTED تو تم تھے ہی،اب تمھارے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے،اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپنا۔