بس اور رکشے میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

بس اور رکشے میں تصادم، 9 افراد جاں بحق


سانگھڑ ( 24نیوز )  بس اور چنگچی رکشہ  میں تصادم کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  شاہپورچاکر کے نزدیک سانگھڑ نوابشاہ کی مین شاہراہ پر بس اور چنگچی رکشہ کے درمیان خوفناک حادثہ 9 افراد جاں بحق اور24 زخمی ہوگئے ہیں،خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

خوفناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے، ریسکیو حکام کا کہناتھا کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔