سوشل میڈیا پر جنگ، مریم نواز اور حکومتی وزراء آمنے سامنے آگئے

سوشل میڈیا پر جنگ، مریم نواز اور حکومتی وزراء آمنے سامنے آگئے


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کےبعد مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے جوابی ٹویٹ کیا جس کے بعد ٹویٹر پر حکومتی وزرا اور اہم شخصیات کی طرف سے توتکار کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جنگ شروع ہوگئی،وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ "سیلین مافیا" کیطرح پاکستانی مافیا بھی منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کئے گئے، اربوں روپے بچانے اور عدلیہ اور ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کیلئے رشوت، دھونس، بلیک میلنگ اور بھیک جیسے حربے استعمال کرتا ہے۔

جس کے جواب میں مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ تمہیں شرم بھی نہیں آتی؟جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی تم اس میں شامل اور قصوروار ہو۔

علی حیدر  زیدی نے ٹویٹ میں مریم نواز کو سخت جواب دیا،انہوں نے کہا کہ کیا آپ پاگل ہو؟کیا آپ نے ایفڈیبٹ نہیں پڑھا جس کو آپکے خاندان نے خریدنے کی کوشش کی۔

زرتاج گلُ بھی پیچھے نہ رہیں، ٹویٹ میں مریم نواز کو جواب دیا کہ تم شروع سے ہی اپنے خاندان کے لئے بدنامی اور زلت کی وجہ بنی ہو،نہ پڑھ سکی نہ اچھی انسان بن سکی۔