نان، روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ؟

نان، روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ؟


راولپنڈی( 24نیوز ) آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کا18جولائی سے روٹی اورنان مہنگا کرنے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سادہ روٹی ، نان اور کلچہ 17 جولائی سے مہنگا ہو جائے گا، نان بائی ایسوی ایشن کا اعلان 17 جولائی سے سادہ روٹی 10وپے سادہ نان 12 روپے کلچہ تل والا 15 روپے فروخت کیا جائے گا، نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی ضلعی انتظامیہ کو 17 جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی.

فائن آٹے کی بوری کا پرانا ریٹ 3450 بحال کیا جائے، نان بائی ایسوسی ایشن آٹے کی قیمت بڑھنے کے بعد نان اور روٹی پرانی قیمت پر فروخت کرنا محال ہے،صدر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی آٹے کی پرانی قیمت بحال ہو جائے تو قیمتیں نہیں بڑھائیں گے.