خبردار! اسمارٹ فون یاداشت کو متاثر کرسکتا ہے

خبردار! اسمارٹ فون یاداشت کو متاثر کرسکتا ہے


(24 نیوز) امریکی یونیورسٹی نے اسمارٹ فون صارفین کو خبردار کردیا۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق لیٹ کر موبائل فون کا استعمال جسم اور دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کی اسکرین سے خارج ہونے والی شعاعیں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں، اگر نیند پوری نہ ہوتو دوران نیند جسم کےاندرزہریلےمواد کی صفائی کا عمل مناسب طریقے سے نہیں ہوپاتا، جس سے مختصر المدت یادداشت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔