پاکستان پر اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد

پاکستان پر اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد


(24 نیوز) ریکوڈک کیس میں پاکستان پر 6ارب ڈالر کا جرمانہ ہوگیا۔

معاشی مشکلات میں گھرے پاکستان پرایک اورمشکل آن پڑی، ریکوڈک کیس میں پاکستان پر5.976ارب ڈالر کا جرمانہ ہوگیا،پاکستان کو یہ رقم چلی اورکینیڈا کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کواداکرنا ہوگی۔ ریکوڈک کیس میں عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس نےفیصلہ سنایا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گا۔ مائننگ کمپنی ٹیتھیان نے پاکستان پر16ارب ڈالرجرمانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم پاکستان اسے 6ارب ڈالر تک لانے میں کامیاب ہوگیا۔

سپریم کورٹ نے2011 میں ٹیتھیان کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیاتھا، کمپنی کو سونے اورتانبےکےذخائرکی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔ عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ گزشتہ روز حکومت پاکستان کو بھجوایا گیا جو 700صفحات پرمشتمل ہے۔