"یہ نیا نہیں مہنگا پاکستان ہے"



 گھوٹکی(24 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکاکہنا ہے کہ وہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہےہیں، سلیکٹڈ حکومت سلیکٹڈ بجٹ لائی، عوام کا جینا حرام ہوگیا،یہ نیا نہیں مہنگا پاکستان ہے، کٹھ پتلی وزیراعظم امپائرکی انگلی پرناچتا ہے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی کپتان پرتنقید کی ایک اوراننگز، بلاول بھٹو نے گھوٹکی جلسہ میں وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈسیاستدان کٹھ پتلی لوگ ہوتے ہیں کسی کٹھ پتلی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ دھاندلی سے آتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے بجٹ پربھی خوب تنقید کی، بولے عوام دشمن بجٹ میں امیروں کوریلیف ملا، دھاندلی زدہ حکومت نے دھاندلی زدہ بجٹ دیا،غریب عوام کیلئے ٹیکس اورمہنگائی کا سونامی ہے۔ بلاول بھٹوکاگھوٹکی کے ضمنی الیکشن پرکہنا تھا کہ اس الیکشن میں ہرسازش ناکام ہورہی ہے،حکمران الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں، ،پیپلزپارٹی سلیکشن نہیں الیکشن چاہتی ہے۔

بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ کٹھ پتلیوں کوبے نقاب کریں گے،بلاول بھٹو نے نہ کھپے نہ کھپے نیا پاکستان نہ کھپے، کھپے کھپے شہید بی بی کا پاکستان کھپے کا نعرہ بھی لگایا۔